turky-urdu-logo

یوٹیوب نے ویڈیو کوالٹی بہتر بنانے کے لیے نیا فیچر متعارف کروادیا

یوٹیوب نے اینڈرائڈ اور ایپل صارفین کے لیے نئی ویڈیو سیٹنگ ریزولوشن متعارف کروا دی۔

اب تک یو ٹیوب  موبائل صارفین کو ویڈیو پلے بیک کے ساتھ آٹو آپشن کی سہولت پیش کرتا ہے جس سے آٹو آپشن ویڈیو کوالٹی صارفین کی انٹرنیٹ کنکشن کی رفتار کے مطابق خود کار طریقے سے ایڈجیسٹ ہو جاتی ہے۔

تاہم اس نئی تبدیلی کے ساتھ ویڈیو کے کوالٹی مینیو میں صارفین کو چار آپشن(آٹو، پکچر کوالٹی ، ڈیٹا سرور اور ایڈوانس) فراہم کیے جائیں گے جس سے صارفین موبائل ڈیٹا کو زیادہ بہتر طریقے سے بچاسکیں گے۔

پہلا آپشن آٹو پلے کی طرح کام کرئے گا۔

دوسرا آپشن ہائر پکچر کوالٹی کا آپشن بہتر معیار کے لیے زیادہ ڈیٹا استعمال کرے گا۔

تیسرا آپشن ڈیٹا سرور کا ہے جو ڈیٹا کم خرچ کرے گا اور اس آپشن سے پکچر کوالٹی 480P تک محدود ہوجائے گی۔ رپورٹ کے مطابق اگر صارف ڈیٹا سیور آپشن منتخب کرتا ہے تو تیز رفتار انٹرنیٹ کنکشن کے ساتھ ویڈیو پلے بیک ہائر ریزولیشن کی ہوجائے گی۔

چوتھا آپشن ایڈوانس مینیو کا ہے جہاں صارف کو ویڈیو پلے بیک کے لیے ویڈیو پلے لسٹ کی لسٹ مل جائے گی لیکن ان تبدیلیوں کا اطلاق صرف موجودہ ویڈیو پر ہی ہوگا۔

Read Previous

پاکستان میں لاک ڈاون ، 16 شہر فوج کے حوالے

Read Next

پاکستان:عیدالفطر کی چھٹیوں میں مکمل لاک ڈاؤن، سیاحت پر پابندی، لوگ عید گھر پر ہی گزاریں، حکومت

Leave a Reply