turky-urdu-logo

جنوب مشرقی ترکیہ میں 2008 کے دہشت گردانہ حملے کے متاثرین کی یاد میں تقریب کا انعقاد

ترکیہ میں 2008 کے خوفناک دہشت گردانہ حملے کے نوجوان متاثرین کی یاد میں جنوب مشرقی ترکیہ میں تقریب کا انعقاد کیاگیا۔

3 جنوری 2008 کو (پی کے کے) کے بم حملے نے دیار باقر میں طلباء کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا، جس میں ایرن ساہین ایرونات، صالح ایکینچی، میلک ایپیک، ردوان سویر، فرحت متلو اور انجین تسکین کے ساتھ ساتھ چنگیز کایا، والدین سمیت 73 افراد کی جانیں گئی۔

حملے کی 15ویں برسی پر، یادگاری تقریب میں متاثرین کے اہل خانہ، زندہ بچ جانے والوں اور مقامی حکام نے شرکت کی۔

جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ (اے کے) پارٹی دیار باقر کے نائب اویا ایرونات، جنہوں نے اس حملے میں اپنے بیٹے ایرن ساہین کو کھو دیا تھا انہوں نے تقریب سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے علاوہ، دیار باقر کے کئی حصوں میں، ترکیہ  کے کئی شہروں میں دھماکے ہوئے۔ ہماری بہت سی قیمتی جانیں دہشت گرد حملوں میں ذائع ہوئیں۔

مگر پھر بھی ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پیچھےنہیں ہٹیں گے اورانکو جڑ سے ختم کرکے رہیں گے۔

Read Previous

پاکستان: نصرت فتح علی خان ہر دور کے 200 عظیم گلوکاروں کی فہرست میں شامل

Read Next

پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف اپنے دفاع کا حق حاصل ہے،امریکا

Leave a Reply