
سویڈن کے ٹیلنٹ شو میں 15 سالہ ترک مقابلہ باز نے اپنی ریاضی کی صلاحیت سے دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔
سویڈن کے TV4 چینل پر نشر ہونے والے ٹیلنٹ شو کے دوران، نوجوان ترک سمت یوس نے اپنی ریاضی کی قابلیت پر ججز کو حیران کر دیا کیونکہ وہ "کیلکولیٹر کی طرح” ذہنی ضرب اور تقسیم کر کے سوالات کے صحیح جواب دے سکتا ہے۔
سمت نے مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے یوس نے کہا کہ اس نے پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کی، لیکن وہ 40 حریفوں میں دوسرا مقام حاصل کرنے پر بھی بہتخوش ہیں۔
اس کے والد، ایدن یوس، نے کہا کہ سمت کو ریاضی بہت پسند ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اس کی یادداشت ناقابل یقین ہے۔
یوس کے والد کا کہنا تھا کہ چھوٹی عمر سے، میرے بیٹے نے اپنی طاقتور یادداشت اور ریاضی کے فوری سوالات حل کرنے کی صلاحیت پر توجہ دی ہے۔ وہ اسکول میں ہونے والے مقابلے میں اول آیا تھا۔ بعد میں، انہوں نے میرے بیٹے کو اس مقابلے میں شرکت کا مشورہ دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سمت کی کامیابیوں پر پورا خاندان خوش ہے۔
ٹیلنٹ شو، سویڈش میں "تلنگ” ایک مقابلہ ہے جس میں 40 امیدوار مختلف زمروں میں ایک دوسرے سے مقابلہ کرتے ہیں، ریاضی اور گانے سے لے کر پینٹنگ اور رقص تک۔