turky-urdu-logo

سعودی عرب میں 11ہزار روزے داروں کے لیے افطاری کا اہتمام کیا گیا

سعودی عرب میں الخرج گورنری میں بلدیہ کے زیراہتمام افطاری کا اہتمام کیا گیا  ، جس میں 11 ہزار روزے داروں نے اکٹھے روزہ إفطار کیا ۔ الخرج گورنری کی میونسپلٹی نے شاہ عبدالعزیز پارک إفطار کا دسترخوان سجایا جو 500 میٹر تک پھیلا ہوا تھا ۔ افطار میں گورنری کے میئر انجینیر خالد بن عبداللہ الزید، الدلم گورنری کے میئرانجینیر عامر بن منصور العجمی اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

الخرج گورنر نے بتایا کہ اس دستر خوان کی تیاری میں 170 افراد نے رضاکارنہ طور میں حصہ لیا ۔ جس میں طرح طرح کے کھانے شامل ہیں ۔یہ إفطار دسترخوان 3 روز تک جاری رہے گا ۔

یہ دستر خوان ہر سال ان رضاکاروں کی مدد کے ساتھ روزے داروں کے لیے سجایا جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ شاہ عبدالعزیز پارک میں بچوں اور فیملیز کے لیے مختلف مقابلے، اور بچوں کی اسلامی تربیتی پروگراموں کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے

Read Previous

تمام زلزلہ زدہ علاقوں کی بحالی تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے، صدر ایردوان

Read Next

بیرکتار اکینسی نے سپر سونک میزائل  کا کامیاب تجربہ کر لیا

Leave a Reply