turky-urdu-logo

اسرائیلی وزیراعظم ایران کے خلاف خوف و ہراس اپنے ذاتی مفادات کے لئے پھیلا رہے ہیں، سابق اسرائیلی وزیر دفاع

اسرائیل کی فوج کے سابق سربراہ اور سابق وزیر دفاع موشے یعلون نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف خوف و ہراس اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو اپنے ذاتی مفادات کے لئے پھیلا رہے ہیں۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم اپنے خلاف کرپشن کے الزامات سے بچنے کے لئے ایران کو ایک دہشت گرد ریاست کے طور پر متعارف کروا رہے ہیں۔ وہ اپنے ذاتی مفادات کو اسرائیلی ایجنڈے پر فوقیت دے رہے ہیں۔

اسرائیل کے سابق وزیر دفاع نے کہا کہ بنجمن نتن یاہو یمینہ پارٹی اور نفتیل بینیت کے ساتھ اتحادی حکومت بنانا چاہتے ہیں تاکہ عدالت میں ان کے خلاف کرپشن پر جو قانونی سماعت ہو رہی ہے اسے روکا جا سکے۔

اسرائیل کے سابق وزیر دفاع کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران کے نتنز نیوکلیئر پلانٹ پر حملہ ہوا اور یہاں ہونے والا کام اب کئی ماہ تک التوا کا شکار ہو چکا ہے۔

ادھر ایران نے کہا ہے کہ وہ نتنز کے نیوکلیئر پلانٹ پر ہونے والے حملے کا بدلہ اسرائیل سے لے گا۔ واضح رہے کہ موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن نے ایران کے ساتھ 2015 کے نیوکلیئر معاہدے پر دوبارہ بات چیت کا فیصلہ کیا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم ان مذاکرات کو ہر صورت روکنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ کسی قسم کے نیوکلیئر معاہدے پر بات چیت نہ کرے۔

Read Previous

طالبان ترکی میں ہونے والے افغان امن مذاکرات میں شرکت کے لئے فی الحال تیار نہیں، ترجمان طالبان

Read Next

ترکی، پاکستان، آذربائیجان تین ملک ایک قوم ہیں؛ ترک قونصل جنرل

Leave a Reply