turky-urdu-logo

جرمنی میں بدترین ہڑتال، معمولات زندگی شدید متاثر

جرمنی میں ایئرپورٹس، بسیں اور ریلوے اسٹیشنز کی ہڑتال ہے، جس کی وجہ سے ہفتے کے آغاز میں ہی لاکھوں لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ورڈی ٹریڈ یونین اور ریلوے اینڈ ٹرانسپورٹ یونین (ای وی جی) کی جانب سے کال کی گئی اس ہڑتال کو مہنگائی سے دوچار یورپی معیشت کی دہائیوں کی سب سے بڑی ہڑتال قرار دیا جا رہا ہے۔

24 گھنٹے کی “انتباہی” ہڑتال کی کال میں ورڈی ٹریڈ یونین اور ای وی جی نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ سمجھوتہ کرنے میں ناکام رہے تو یہ مزید ہڑتالوں کا باعث بن سکتی ہے۔

دوسری جانب حکومت نے ملازمین کو 27 ماہ کی مدت میں تنخواہ میں 5 فیصد اضافے اور 2500 یورو کی  ادائیگی کی پیشکش کی ہے لیکن یونینز اسے دوگنا کرنے کا مطالبہ کر رہی ہیں اور کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی جو کہ فروری میں 9.3 فیصد تک پہنچ گئی ہے، میں اتنا کم اضافہ ناقابل قبول ہے۔

Read Previous

زلزلے کے زخموں کو بھرنے کے لیے ترکیہ دن رات کام کر رہا ہے، صدر ایردوان

Read Next

بہت جلد ہم ان مشکلات پر قابو پا لیں گے، صدر ایردوان

Leave a Reply