turky-urdu-logo

پاکستان میں ترک کھانوں کے ساتھ ناشتے کا عالمی دن منایا گیا

ترک قونصلیٹ جنرل کراچی جمال سانگو کے زیر اہتمام ترک کھانوں کے ساتھ ناشتے کا عالمی دن منایا گیا۔پاکستان کے اعلیٰ سرکاری و فوجی افسران، اسکالرز، اور ماہرین تعلیم کراچی قونصل خانے میں شرکت کی۔

یہ تقریب ہر سال دنیا بھر میں ترک سفارتی مشنز میں بھر پور ظریقے سے منایا جاتا ہے  لیکن حالیہ انتخابات کی وجہ سے یہ تقریب جون میں منعقد کی گئی

تقریب میں شریک شرکا کو ترک روایتی کھانوں سے نوازا گیا.

ترک قونصل جنرل جمال سانگو نے کہا اس تقریب کا مقصد دونوں ممالک کے لوگوں کو قریب لانا اور ترک کھانے متعارف کروانا ہے۔

اسی طرح اسلام آباد میں بھی ترک سفیر مہمت پجاجی نے بھی پاکستان کے عہداران کے ساتھ ناشتے کا عالمی دن منایا۔ انہوں نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد ترک روایتی کھانوں کو مقامی سطح پر متعارف کروانا ہے۔

Read Previous

ترکیہ کے ساتھ تجارتی تعلقات میں مزید بہتری آئے گی، وزیر اعظم پاکستان

Read Next

ترکیہ کی نئی کابینہ کا اعلان، نئے چہرے سامنے آگئے

Leave a Reply