turky-urdu-logo

پاکستان پر ڈالروں کی برسات، ورلڈ بینک کا 20 ارب ڈالر کا رعایتی قرض منظور


اسلام آباد — پاکستان کی معیشت کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، ورلڈ بینک نے پاکستان کو 20 ارب ڈالر کا رعایتی قرض فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس رقم کو صحت، تعلیم، ماحولیاتی تحفظ، غربت میں کمی، صاف توانائی اور نجی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے منصوبوں پر استعمال کیا جائے گا۔
ورلڈ بینک کے مطابق یہ قرض نہ صرف پاکستان کے سماجی و معاشی ڈھانچے کو بہتر بنائے گا بلکہ پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) کے حصول میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ ادارے نے کہا کہ قرضے کے تحت ایسی پالیسیوں اور منصوبوں کو ترجیح دی جائے گی جو غربت میں کمی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں معاون ہوں۔
ماہرین کے مطابق ورلڈ بینک کی یہ مالی معاونت پاکستان کے لیے نہایت اہم ہے، کیونکہ ملک کو اس وقت زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی اور معاشی دباؤ کا سامنا ہے۔ یہ قرض معیشت کو سہارا دینے کے ساتھ ساتھ اصلاحات اور پائیدار ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔

Read Previous

اقبال اکیڈمی لاہور کے صدر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرّفیق کا یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ اسلام آباد کا دورہ

Read Next

صدرایردوان کی وزیراعظم شہباز شریف سے ایس سی او اجلاس کے موقع پر ملاقات

Leave a Reply