turky-urdu-logo

خواتین ہماری قوم کی اصل ہیرو ہیں،صدر ایردوان

صدر اور جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ  پارٹی کے چیئرمین رجب طیب ایردوان نے خواتین کے اجتماع سے خطاب کیا۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ  "سیاست میں اپنے 40 سالہ طویل سفر کے دوران، ہم نے ہمیشہ اپنی خواتین کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلا ہے”۔ ہم آج تک پولیٹیکل انجینئرنگ سے نہیں بلکہ ماؤں کی دعاؤں کی بدولت آگے بڑھے ہیں۔ ہم نے ہمیشہ اپنے سامنے کھڑی کی جانے والی رکاوٹوں اور ان حملوں پر قابو پایا ہے اور یہ سب کام ہماری خواتین کی مدد کے بغیر ممکن نہیں تھے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ میں آج ایک بار پھر یہ کہنا چاہوں گا کہ خواتین ہمارے ملک کی سب سے اہم ہیرو ہیں۔ "یہ خواتین ہی تھیں جنہوں نے 3 نومبر کے انتخابات کے ساتھ ‘اناطولیائی انقلاب’ کا آغاز کیا۔ یہ خواتین ہی تھیں جنہوں نے ترک جمہوریت کو 28 فروری کے اندھیروں سے بچایا۔ یہ خواتین ہی ہیں جو ان تمام حملوں کے خلاف قومی عزم کے ساتھ کھڑی ہوئیں جن کا نشانہ ترکیہ کو بنایا گیا۔ 15 جولائی کی رات یہ خواتین ہی تھیں جو ٹینکوں اور ہوائی جہازوں کے خلاف کھڑی تھیں۔ یہ خواتین ہی ہیں جو اپنے بچوں کے ذریعے دہشت گرد تنظیموں کا مقابلہ کرتی ہیں۔

یہ بتاتے ہوئے کہ ہماری خواتین کی کوششوں اور محنت نے معیشت سے لے کر تجارت تک، حقوق اور آزادیوں سے لے کر زراعت، سیاحت، تعلیم اور صحت تک تمام شعبوں میں ترکیہ کی عظیم پیشرفت میں اہم کردار ادا کیا، صدر ایردوان نے کہا کہ جب آپ کو یونیورسٹی کے دروازے سے ہٹا دیا گیا تھا کیونکہ آپکے سر پر حجاب تھا، آپ ثابت قدم رہیں اور مقابلہ کیا، آپ نے اس وقت  بھی مایوس نہیں کیا جب آپ کو نوکری نہ مل سکی یا آپ کی ظاہری شکل کی وجہ سے آپ کی نوکری چھوٹ گئی۔

جب خونخوار مجرم آپ کے چھوٹے بچوں کو لے گئے، آپ نے ہمت نہیں ہاری۔ جب ضرورت پڑی، جیسا کہ 15 جولائی کی رات تھی، آپ نے اپنی جانوں کی قیمت پر ہماری آزادی اور مستقبل کا دفاع کیا۔ باوجود اس کے کہ آپ کے سامنے امتیازی سلوک کیا گیا اور رکاوٹیں کھڑی کی گئیں، آپ نے سیاست سے لے کر تعلیم تک، بیوروکریسی سے لے کر کاروبار تک، کھیلوں سے لے کر فنون تک، زندگی کے ہر شعبے میں اپنی کامیابیوں کو برقرار رکھا اور بڑھایا۔

Read Previous

بیرون ممالک ڈالے گئے وووٹ خصوصی طیارے کے ذریعے ترکیہ پہنچ گئے

Read Next

صدارتی انتخابات کا دوسرا راؤنڈ کل ہو گا۔

Leave a Reply