turky-urdu-logo

متحدہ عرب امارت اور مصر کے درمیان ونڈ فارم معاہدہ طے پا گیا

متحدہ عرب امارات اور  مصر نے ہوا سے بننے والی 10 گیگا واٹ توانائی کے منصوبہ طے پا گیا

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان اور مصر کے صدر عبدالفتح السیسی بھی ونڈ فارم  معاہدے پر دستخط کے موقع پر موجود تھے، جو مصر میں لگنے والا دنیا کا سب سے بڑا  ’ونڈ فارم‘ منصوبہ ہوگا۔

منصوبہ مکمل ہونے کے بعد 10گیگا واٹ ‘ونڈ فارم’ سالانہ 47 ہزار 790 گیگا واٹ آورس توانائی پیدا کرے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ‘ونڈ فارم’ کے ذریعے مصر کے قدرتی گیس پر آنے والے سالانہ اخراجات میں تقریباً 5 بلین امریکی ڈالر کی بچت ہوگی اور یہ منصوبہ ایک لاکھ ملازمتیں پیدا کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

معاہدے پر دستخط بین الاقوامی موسمیاتی تبدیلی کی کانفرنس COP27 کے دوران کیے گئے۔

Read Previous

سویڈن کی سلامتی ترکیہ کی سلامتی سے منسوب ہے، ترک اسپیکر

Read Next

پاکستان:شاہینوں کی اونچی اڑان، فائنل میں انٹری

Leave a Reply