turky-urdu-logo

ہم شام کو ٹکڑوں میں تقسیم نہیں ہونے دیں گے: صدر ایردوان

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے شام اور فلسطین کے حوالے سے واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ، ہم شام کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے اور اس کی مجموعی ساخت کو نقصان پہنچانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ جیسے ہی ہمیں کوئی خطرہ محسوس ہوا، ہم بلا تاخیر ضروری اقدامات کریں گے۔

کابینہ اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں صدر ایردوان نے غزہ میں قیام امن کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ،ہم، غزہ میں امن کی امید پیدا کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں اور جب تک مطلوبہ نتیجہ حاصل نہیں ہوتا، یہ اقدامات جاری رہیں گے۔

فلسطین کے مسئلے پر زور دیتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ، 1967 کی سرحدوں میں، مشرقی القدس کو دارالحکومت بنانے والی ایک خود مختار اور زمینی سالمیت کی حامل فلسطینی حکومت یقینا قائم ہو کر رہے گی۔ جس طرح شام میں بعث حکومت کے 61 سالہ جبر اور 13 سالہ قتل عام کے بعد صبر اور ایمان نے کامیابی حاصل کی ہے، اسی طرح فلسطین میں بھی حق و انصاف کی روشنی ظلم کی تاریکی کو مٹا دے گی۔

Read Previous

‘اسلامی فکر رومی سے اقبال تک’ کے موضوع پر انقرہ میں تقریب کا انعقاد

Read Next

روس-شمالی کوریا ہتھیاروں کے بدلے جدید ٹیکنالوجی کا تبادلہ کرنا چاہتے ہیں: انٹونی بلنکن

Leave a Reply