turky-urdu-logo

روس-یوکرین جنگ کے خاتمے پر ٹرمپ سے بات کریں گے: صدر ایردوان

ترکیہ کے صدر ،رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ، وہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے روس-یوکرین جنگ کے خاتمے پر بات کریں گے اور ضروری اقدامات اٹھائیں گے۔

سلوواکین وزیر اعظم رابرٹ فیکو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایردوان نے کہا کہ، ٹرمپ نے پہلے بھی روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ختم کرنے کے اپنے ارادے ظاہر کیے تھے۔

ایردوان کا کہنا تھا کہ،ہم اس معاملے کو ٹرمپ کے ساتھ اپنی بات چیت میں اٹھائیں گے اور اسی کے مطابق اقدامات کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ،شام پر عائد بین الاقوامی پابندیوں کو ختم کرنا ضروری ہے، تاکہ تعمیر نو کا آغاز کیا جا سکے۔

حالیہ جنگ بندی معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ، اس معاہدے کے تمام مراحل پر مکمل عمل درآمد ہونا چاہیے اور انسانی امداد بلا رکاوٹ غزہ تک پہنچنی چاہیے۔

اردوان نے تین مراحل پر مشتمل جنگ بندی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ، عالمی برادری کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ ،اسرائیل اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ،  ترکیہ 1967 کی سرحدوں کے تحت مشرقی یروشلم کو دارالحکومت بنا کر ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے پرعزم ہے۔

وزیر اعظم فیکو نے ترکیہ کی یورپی یونین کی مکمل رکنیت کے حصول کے لیے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا اور امید ظاہر کی کہ، یہ جلد ممکن ہوگا۔

Read Previous

وزیراعظم شہباز شریف نے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو پاک-چین دوستی کی مثال قرار دے دیا

Read Next

نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کیپیٹل ہل حملے میں ملوث 1500 افراد کی معافی کا اعلان

Leave a Reply