دنیا بھر میں سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر کی سروس متاثر ہونے کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ہفتے کی صبح ٹوئٹر کی سروس متاثر ہوئی جس کے بعد ہزاروں ٹوئٹر صارفین نے ٹوئٹر سائٹ پر شکایات درج کیں۔
مانیٹرنگ ویب سائٹ ڈاون ڈیٹیکٹر کے مطابق ٹوئٹر کے بعض صارفین اپنی ٹائم لائن چیک کرنے سے قاصر ہیں جبکہ کچھ صارفین نے لاگ ان نہ ہو پانے کی شکایات درج کیں ہیں۔

ٹوئٹر نے بیان میں کہا کہ ٹوئٹر اس وقت کچھ مسائل سے دو چار ہے ۔
ٹوئٹر کا مزید کہنا تھا کہ بہت جلد ان مسائل کا حل نکال لیا جائے گا۔

ٹوئٹر کے بعض صارفین کی ٹوئٹس لوڈ نہیں ہو رہی۔
ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ خرابی پر کام جاری ہے اور بہت جلد صارفین اپنی ٹائم لائن کو با آسانی استعمال کر سکیں گے۔
Tags: ٹوئٹر ٹیکانولوجی
