turky-urdu-logo

ترکی دنیا کو فلسطین کا نقشہ یاد دلاتا رہے گا کیسے اسرائیل نے زمینوں پر قبضہ کیا، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی دنیا کو فلسطین کا نقشہ دکھاتا رہے گا کہ اسرائیل نے اپنے قیام سے اب تک کیسے فلسطینیوں کی زمینیں ہڑپ کیں۔
نماز جمعہ کے بعد نارتھ مارمرا موٹر وے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا کو بار بار یہ باور کرواتا رہوں گا کہ اسرائیل ایک دہشت گرد ریاست ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترکی کے سینئر سفارتکار اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موجودہ صدر وولکان بوزکیر کی سربراہی میں فلسطین کے معاملے پر ایک کامیاب اجلاس ہوا۔
انہوں نے اجلاس میں فلسطین کا مقدمہ بہترین انداز میں پیش کرنے پر ترک وزیر خارجہ میلوت چاوش اولو اور دیگر اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کی تعریف کی۔
صدر ایردوان نے کہا کہ دہشت گرد ریاست اسرائیل نے 1947 میں فلسطین پر قبضہ کیا اور آج فلسطین ایک چھوٹی سی زمین پر آباد ہے۔
واضح رہے کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب طے پایا۔
11 روزہ جنگ میں 232 فلسطینی شہید ہوئے جن میں 65 معصوم بچے۔39 خواتین اور 15 بزرگ شہری شامل ہیں۔

Read Previous

ٹوئٹر نے ایک بار پھر صارفین کی تصدیق کا سلسلہ شروع کر دیا

Read Next

کشمیر اور فلسطین کے حالات بلکل ایک جیسے ہیں، شاہ محمود قریشی

Leave a Reply