turky-urdu-logo

واٹس ایپ کی نئی پالیسی صارفین کبھی بھی قبول کر سکتے ہیں

پوری دنیا میں مقبول ویڈیو کالنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے نئی پالیسی سے متعلق ایک اہم بیان جاری کیا ہے۔

واٹس ایپ نے اپنے بیان میں کہا کہ صارفین کے ذاتی پیغامات کمپنی نہیں دیکھ سکتی اور نہ ہی کمپنی نئی پالیسی قبول نہ کرنے کے نتیجے میں صارف کا اکاونٹ ڈیلیٹ کرئے گی کیوں صارفین جب چاہیں ہماری نئی پالیسی کو قبول کر سکتے ہیں۔

واٹس ایپ کا مزید کہنا تھا کہ کہ آپ کیلینڈر چیک کریں اور کافی پیتے پیتے اپنی مرضی سے ان نئی پالیسیز کو قبول کریں۔

اس سے قبل بھی ایک بیان میں واٹس ایپ نے یہ واضح کیا تھا کہ ایپ پالیسی قبول نہ کرنے میں اکاوٹ ڈیلیٹ نہیں کرئے گی۔

لیکن اگر کوئی صارف یہ پالیسی قبول نہیں کرے گا تو اسے بار بار نوٹیفکیشن بھیج کر یاد دہانی کروائی جائے گی کہ اگر وہ نئی شرائط قبول نہیں کریں گے تو ابتدائی طور پر وہ اپنی چیٹ لسٹ تک رسائی حاصل کرنے کے اہل نہیں ہوں گے۔

اتنا ہی نہیں بلکہ کچھ ہفتوں بعد پالیسی کو تسلیم نہ کرنے والے صارف کی واٹس ایپ سے کال کی سہولت بھی ختم کردی جائے گی جب کہ بعدازاں اس کا واٹس ایپ بند کر دیا جائے گا۔

Read Previous

بھارتی ساحلی علاقے سمندری طوفان کی لپیٹ میں، 12 افراد ہلاک

Read Next

ترکی میں لاک ڈاؤن ختم ، معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہوگئے

Leave a Reply