turky-urdu-logo

اپنا و اٹس ایپ اکاونٹ چوری ہونے سے محفوظ کریں

 عالمی سطح پر مقبول ترین میسیجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کو اکاؤنٹ چوری ہونے سے متعلق خبردار کردیا ہے ۔

واٹس ایپ کے ٹیکنیکل گروپ ویب بیٹا انفو کی جانب سےبذریعہ ٹوئٹ واٹس ایپ صارفین کو اکاؤنٹ چوری ہونے سے متعلق خبردار کیا گیا ہے ۔

 ٹوئٹ کے مطابق، صارفین کو واٹس ایپ کی طرف سے ایک میسج وصول ہوتا ہے جس میں چھ ہندسوں پر مشتعمل ایک مخصوص کوڈ بھیجا جاتا ہے۔ اور یہ مطالبہ کیا جاتا ہے کہ بھیجے گئے کوڈ کے ذریعے ثابت کریں کے آپ انسان ہیں یا آپ کا اکاونٹ غیر فائل کر دیا جائے گا۔

تاہم واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ کمپنی ایسے میسچ نہیں بھیج رہی یہ اکاونٹ چوری کرنے کی کوشش ہے اس لیے صارفین اپنے اکاونٹ کو محفوظ بنانے کے لیے اوٹس ایپ سیٹینگ میں جا کر ٹو اسٹیپ ویری فکیشن کو ایکٹیو کریں۔

         ویب بیٹا کی جانب سے شیئر کیے گئے ٹوئٹ میں کہا گیاہے کہ 6 ہندسوں کا کوڈ طلب کرنے والے اکاؤنٹس کو بلاک اور رپورٹ کریں۔ ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ واٹس ایپ اور واٹس ایپ سپورٹ کی جانب سے آپ سے کبھی بھی 6 ہندسوں کوڈ طلب نہیں کیا جائے گا۔

Read Previous

یونان اچھا ہمسایہ ہونے کا ثبوت دے اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرے، ترک قومی سلامتی کونسل

Read Next

ترکی پر غیر ملکی قرضوں کا بوجھ 450 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

Leave a Reply