
واٹس ایپ نے ارتھ ڈے کے موقع پر نئے اسٹیکرز اپنے صارفین کے لیے متعارف کروادیے۔
ان اسٹیکرز میں دنیا کو تباہی کے طریقوں سے بچانے کے لیے تصویری شکل میں اپنا میسیج دیا گیا ہے۔
واٹس ایپ نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ واٹس ایپ نے ارتھ ڈے کے موقع پر نئے اسٹیکرز متعارف کروائیں ہیں جو زمین کی حفاظت کے طریقوں سے صارفین کو روشناس کرواتے ہیں۔

واٹس ایپ نے اسٹیکرز پر مبنی ایک ویڈیو بھی اپ لوڈ کی ہے ۔
واٹس ایپ کے یہ نئے فیچز اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ کیسے الفاظ کو استعمال کیے بغیر آپ تصویروں کے ذریعے اپنا پیغام دوسروں تک پہنچا سکتے ہیں۔
ہر سال 22 اپریل کے موقع پر دنیا بھر میں ارتھ ڈے منایا جاتا ہے ۔
1970 سے لے کر اب تک ہر سال ارتھ ڈے کے موقع پر مختلف قسم کے ایونٹ رکھے جاتے ہیں تاکہ لوگوں کو دنیا کی اہمیت سے آگاہ کروایا جا سکے۔