turky-urdu-logo

واٹس ایپ کے اینڈرائڈ صارفین کو کیمرے میں مسائل کا سامنا

اینڈرائیڈ صارفین نے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں کیمرے میں نقص کی نشاندہی کی ہے۔

واٹس ایپ کی ہر سرگرمی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو نے صارفین کی جانب سے موصول ہونے والی شکایتی ٹوئٹ کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔

شکایتی ٹوئٹ میں صارف کا کہنا تھا کہ اینڈرائیڈ ایپ پر کیمرا استعمال کرنے کے دوران مجھے واٹس ایپ بیٹا ورژن سمیت بزنس واٹس ایپ بیٹا ورژن میں کیمرا زوم مسائل کا سامنا ہے۔

ویب بیٹا انفو کی جانب سے ٹوئٹ میں تصدیق کی گئی ہےکہ اینڈرائیڈ کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں کیمرے کا مسئلہ کئی ورژن میں موجو دہے۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے جلد ہی اس نقص کو دور کردیا جائے گا۔

Read Previous

ترکی نے جنگل میں پہلی لائبریری کھول دی

Read Next

ترک پارلیمنٹ نئے قومی آبی قانون پر کام کرنا جاری رکھے گی، ایردوان

Leave a Reply