turky-urdu-logo

واٹس ایپ انتظامیہ نے ایپ کو محفوظ بنانے کے لیے نیا فیچر متعارف کروا دیا

عالمی سطح پر مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ جلد ہی ایک ایسا فیچر متعارف کروائے گا جس کے تحت صارفین واٹس ایپ پر موصول ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر کو اب صرف ایک ہی بار دیکھ سکیں گے۔

واٹس ایپ کی ہر سرگرمی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ جلد ایک فیچر متعارف کروانے والا ہے جو صارفین کو ایسی تصاویر اور ویڈیوز بھیجنے کی اجازت دے گا جو صرف ایک ہی بار دیکھی جاسکیں گی۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین کو یہ سہولت مہیا کی جائے گی کہ جس شخص کو پیغام بھیجا جائے گا اس کے دیکھنے کے بعد وہ خود بخود فوری طور پر ڈیلیٹ ہوجائے گا۔

زیر نظر فیچر کو ان ایبل کرنے کے بعد آپ کا بھیجا گیا پیغام صرف ایک بار ہی کھل سکے گا البتہ صارف پیغام ڈیلیٹ ہونے سے قبل اسکرین شاٹ لے سکتا ہے۔

اس فیچر کے تحت پیغام وصول کرنے  والے کھولنے کے بعد   واٹس ایپ پر پیغام بھیجنے والا صارف تصدیق بھی کرسکے گا۔

رپورٹ کے مطابق اس فیچر کے تحت صارفین موبائل اسپیس کی بچت بھی کرسکیں گے جب کہ فیچر جلد ہی متعارف کروائے جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل واٹس ایپ کی جانب سے ایک ایسا نیا فیچر بھی متعارف کروانے کا اعلان کیا جاچکا ہےجو صارفین کو انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر کئی ڈیوائسز پر واٹس ایپ استعمال کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

 

Read Previous

ترک اداکار انگین التان کے ہیرو سے فراڈ کرنیوالے ملزم کاشف کی ضمانت منظور

Read Next

پاک فضائیہ کے تین ائیر آفیسرز کو ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی

Leave a Reply