turky-urdu-logo

انطالیہ ڈپلومیسی فورم کیا ہے ؟

انطالیہ ترکی کا سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا شہر ہے جو آبادی کے لحاظ سے پانچواں  بڑا شہر ہے ۔ ہر سال دنیا بھر سے لاکھوں   سیاح اس کے وسیع  ساحلوں اور روایتی ترک ثقافت کے شاندار امتزاج کو دریافت کر نے آتے ہیں ۔  2019 کے اعدادوشمار کے مطابق قربیا  1 کڑور چالیس لاکھ سیاحوں نے انطالیہ  کی سیر کی۔  یہ علاقہ اپنے  موسم کی وجہ سے بھی  مشہور  ہے سال کے 300 دن یہاں کا موسم خوشگوار رہتا ہے جو کہ سیاحوں کا اس شہر کا انتحاب  کرنے کی بڑی وجہ ہے۔

بحیرہ روم کے  ساحل  پر واقع  یہ شہر  200  قبل ازمسیح میں آباد ہوا جس کے  بعد اس پر  مختلف ادوار میں مختلف  حکمرانوں نے حکومت کی۔

"انطالیہ ڈپلومیسی فورم” کیا ہے؟

"انطالیہ ڈپلومیسی فورم”  ایک  ایسا اعلی سطحی اجلاس ہے جس کا مقصد سفارتکاری کو فروغ دینا ہے ۔ اجلاس میں دنیا پھر سے سیاسی رہنما، سفارتکار، ماہرین تعلیم  اور تجزیہ کار شرکت کرتے ہیں۔  علاقائی اور عالمی مسائل سے نمٹنے اور آنے والے چیلنجر   کا سامنا کرنے لیے پالیسی تیار کرنے   کے لیے انطالیہ ڈپلومیسی فورم ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔

2021 میں  ہونے والے پہلے اجلاس میں  دنیا بھر سے 2000 سے زائد افراد شریک ہوئے جن میں ریاستی سربراہان، وزرا ئے خارجہ اور اعلی حکومتی نمائندے شامل تھے۔   اے ڈی ایف عالمی وبا  کے بعد دنیا کا پہلا ایسا اجلاس ہے جس میں  بڑی تعداد میں سیاسی شحصیات نے شرکت کی۔ اسے خارجہ پالیسی اور سفارت کاری کے میدان میں ایک اہم سنگ میل  کے طور پر جانا جاتا  ہے۔

 

"انطالیہ ڈپلومیسی فورم” 2022 "ریکوڈنگ ڈیلومیسی”

رواں سال اے ڈی ایف کا اجلاس انطالیہ کے نیسٹ کانگرس اور ایگزیبیشن سنٹر میں منعقد ہوا ۔  NEST کانگریس اور ایگزیبیشن سنٹر  ہوائی اڈے سے صرف 32 کلومیٹر اور انطالیہ شہر کے مرکز سے 45 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔اجلاس 11 مارچ سے 13 مارچ تک جاری رہا۔

اس سال اجلاس کا موضوع "ریکوڈنگ ڈیلومیسی” ہے۔ اجلاس میں 75 ممالک نے شرکت کی جن میں 17 ممالک کے سربراہان ، 80 وزرا اور 39 بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندگان  شامل  ہیں۔

Read Previous

انطالیہ ڈپلومیسی فورم تصویری جھلکیاں

Read Next

انطالیہ ڈپلومیسی فورم پر دنیا کی ایک تہائی آبادی کی نمائندگی ہوئی، ترک وزیر خارجہ

Leave a Reply