صدر ایردوان نے دیار باقر میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں نئے مکانات کی سنگ بنیاد رکھنے اور نئی رہائش گاہوں کا انکے مالکان کے حوالے کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہم ایک خوشحال، آزاد اور محفوظ ترکیہ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ ترکیہ میں کسی کو بھی حقیر نہیں سمجھا جا سکتا۔

یہاں کسی کو بھی اپنی زبان ، ثقافت ، یا لباس پر کسی سے برتری حاصل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ اپنے شہروں کی خوشحالی سمیت انسانی حقوق اور آزادی کو بھی یقینی بنائے گا۔

صدر ایردوان نے دیار باقر میں جامعہ مسجد صلاح الدین ایوبی کے نام سے منسوب عظیم الشان مسجد کا افتتاح بھی کیا.

