turky-urdu-logo

کابل میں نئی تبدیلیاں مثبت ہیں ہم اطمینان کا اظہار کرتے ہیں ، گلبدین حکمتیار

سابق افغان وزیراعظم اور حزب اسلام اسلامی کے سربراہ انجینئر گلبدین حکمتیار نے کابل میں پاکستانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کابل میں نئی تبدیلیاں مثبت ہیں ہم اس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ‏طالبان کا خواتین کو شرعی لباس کے ساتھ کام جاری رکھنے کا بیان بالکل ٹھیک ہے یہ ہمارے افغان دستور اور روایت کے مطابق ہے کسی اور بیرونی ملک کو اجازت نہیں کہ وہ اپنا مغربی لباس ہم پر مسلط کریں۔

انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ‏ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ‎داعش ایک مسئلہ ہے لیکن اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے بیرونی افواج کی موجودگی میں داعش کی موجودگی بڑا مسئلہ تھا تاہم اب بیرونی افواج کے انخلا کے بعد داعش کا بہت جلد خاتمہ ہوگا۔

 

Read Previous

افغانستان میں امن پاکستان کے لیے بقا کا مسئلہ ہے, مشیر قومی سلامتی

Read Next

ترکی کے شہر استنبول میں پاکستان کی آزادی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

Leave a Reply