انطالیہ میں متعدد سہولیات کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ جس طرح ہم تعلیم سے لے کر صحت کی دیکھ بھال اور ٹرانسپورٹیشن سے لے کر توانائی تک کے وسیع شعبوں میں خدمات پیش کرتے ہیں، ہمارے پاس آفات سے لڑنے کے لیے بہترین نظام موجود ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ آج خطے اور دنیا بھر میں اثرِ رسوخ ، طاقت، نقطہ نظر اور منصوبوں کا مالک ترکیہ ہے۔

ایردوان کاکہنا تھا کہ ہم نے وبا سے لیکر جنگوں تک، بحرانوں ، توانائی اور خوراک کے بحرانوں سمیت متعدد شعبوں میں مشکلات کے اس دور میں اپنے وطن کے اہداف کو اپنے انجام تک پہنچانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ملک کو ہر شعبے میں نئی سرمایہ کاروں، منصوبوں کے ساتھ ترکیہ صد ی کے لیے تیار کر رہے ہیں۔

انشااللہ سال 2023 میں جمہوریہ ترکیہ کے قیام کی صد سالہ سالگرہ کے جوش و خروش کو مزید خدمات اور نئے اقدام کے ساتھ پروان چڑھایا جائیگا۔
