پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات ہیں تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پاکستانی سفارتخانہ بھرپور کوششیں کررہا ہے، ترک صدر رجب ایردوان اور حکومت پاکستان سے تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہے غیر قانونی ذرائع سے ترکیہ آ کر پاکستانی اپنے ملک کی ساکھ کو نقصان نہ پہنچائیں ترکیہ میں موجود پاکستانیوں کو مقامی قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانا چاہیے
پاکستانی سفارتخانہ پاکستانیوں کےمسائل کے حل کیلئے بھرپور مدد کررہا ہے ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے ان خیالات کا اظہار پاک ترک یکجہتی فورم (ویمن ونگ) کی صدرشبانہ ایاز سے سفارتخانہ پاکستان میں ملاقات کے دوران کیا۔ ڈاکٹر یوسف جنید نے کہا بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے پاکستانی سفارت خانے سے خدمات حاصل کر سکتے ہیں جن میں قونصلر خدمات، ویلفئیر خدمات، تعلیم کے شعبے میں خدمات، ہنگامی حالات میں خدمات وغیرہ شامل ہیں، پاکستان کا سفارتخانہ سوائے اسرائیل کے ہر ملک میں قائم ہے، ترکیہ میں صرف پاکستانی ہی نہیں، دنیا بھر کے مسلم اور غیر مسلم آباد ہیں۔ لیکن ترک لوگوں کے درمیان رہتے ہوئے مجھے یہ اندازہ ہوا ہے کہ ترکیہ اور پاکستان کے تعلقات کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاک ترکیہ یکجہتی فورم کے ذریعے ترکیہ میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔
