turky-urdu-logo

ہم پاکستانی طلبا کو ترک زبان ، تیر اندازی اور ماربلنگ آرٹ سکھا رہے ہیں،کو آرڈینیٹر ترک مرکز ثقافت لاہور

ہم پاکستانی طلبا کو ترک زبان ، تیر اندازی اور ماربلنگ آرٹ سکھا رہے ہیں اور ساتھ ہی ہم سمپوزیم، سیمینارز، کانفرنسز کے ساتھ سائنسی مطالعہ بھی  کرواتے ہیں اور اچھی معلومات فراہم کرنے اور شعور بڑھانے کے لیے لاہور کی یونیورسٹیوں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔

ترک مر کز ثقافت یونس ایمرے لاہور کے کو آرڈینیٹر ایرن میاسوگولو  سے ترک دوست احمد حاکان نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ترک مر کز ثقافت یونس ایمرے لاہور کے کو آرڈینیٹر ایرن میاسوگولو  کے ساتھ ترکیہ اردو کے پروگرام ترک دوست کے اینکر احمد حاکان نے خصوصی انٹرویو کیا۔

انٹرویو کے دوران ایرن نے یونس ایمرے میں جاری مختلف کورسز کے بارے میں بات کی۔انکا کہنا تھا کہ یونس ایمرے انسٹیٹوٹ میں 6 کورسز کے علاوہ تیر اندازی اور  ماربلنگ آرٹ بھی سکھایا جاتا ہے۔اس کے علاوہ، سمپوزیم، سیمینارز، کانفرنسز کے ساتھ سائنسی مطالعہ بھی کروایاجاتا ہے، اور اچھی معلومات فراہم کرنے اور شعور بڑھانے کے لیے لاہور کی یونیورسٹیوں کے ساتھ مل کر کام بھی کیا جاتاہے۔بحیثیت لاہور یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ، ہم کوشش کرتے ہیں کہ ترک ثقافت کے خوبصورت کام اور ترک آرٹ کی عمدہ مثالوں کو لاہورکے کونوں تک پہنچائیں۔

یونس ایمرے انسٹیٹوٹ کے اوپر روشنی ڈالتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ یونس ایمرے انسٹیٹوٹ، بحیثیت ترک سرکاری ادارہ دنیا بھر میں ترک ثقافت اور زبان کی ترویج کر رہا ہے۔یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ کے پوری دنیا میں  80 سے زیادہ مراکز ہیں اور ہم ان مراکز میں ترک زبان ، ترک ثقافت اور ترک آرٹ کو فروغ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ترکیہ اور پاکستان کے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے رشتے کو مضبوط تر بنانے کے لیے سیاحت اور نقل و حمل پر مزید کام ہونا چاہیے۔

انٹرویو کی تفصیل نیچے دیے گئے لنک میں

Read Previous

ترک قونصل جنرل کراچی کی ترکش ائیر لائنز کے نئے جنرل مینجر سے ملاقات

Read Next

پاکستان:ترک قونصل جنرل کراچی جمال سانگو کا سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کادورہ

Leave a Reply