turky-urdu-logo

ترکی کو 10 بڑی معیشتوں میں سے ایک بنانے کے لیے پرعزم ہیں، صدر ایردوان

ترک صدر ایردوان نے ایک شہر سے دوسرے شہر سفر میں آسانی کے لیے انطالیہ میں فاسیلیس ٹنل کا افتتاح کر دیا۔

صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ "ہم اپنے ملک کو دنیا کی 10 بڑی معیشتوں میں سے ایک بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔”

صدر ایردوان نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے  فاسلیس ٹنل کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی، جو آمدورفت کو سہل بنائے گی۔

 صدر ایردوان نے تقرتب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "جیسا کہ ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ ہماری سب سے بڑی طاقت ہماری قوم کا اتحاد، یکجہتی اور بھائی چارہ ہے۔ اگر ہم بھائی چارے کے اس ماحول میں کسی کو دخل اندازی نہ کرنے دیں، 2023 کے لیے اپنے اہداف پر مل کر توجہ مرکوز کریں اور 2053 کے لیے اپنے وژن کو تسلیم کریں، تو کوئی طاقت ہمارے راستے میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔

صدر کا کہنا تھا کہ "قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ پوری دنیا کا مشترکہ مسئلہ ہے۔ ترکی اپنی پیداواری طاقت اور لاجسٹک فوائد کے ساتھ اس مسئلے سے سب سے کم متاثر ہونے والے ممالک میں سے ایک ہے۔”

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ملک کو دنیا کی 10 بڑی معیشتوں میں سے ایک بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہماری حکومت ہر ضرورت مند کے ساتھ ہے۔ معیشت اور پیداوار دونوں میں حالات ٹھیک چل رہے ہیں۔”

Read Previous

ترک شہریت کی بڑھتی مقبولیت، قیمیت میں ڈیڑھ لاکھ ڈالر اضافہ

Read Next

پاکستان: باکسر عامر خان نے فلسطین کےلیے50 ہزار پاونڈ امداد کا اعلان کردیا

Leave a Reply