turky-urdu-logo

افغانستان کی موجودہ صورتحال پر عالمی رہنماؤں سے رابطے میں ہیں، صدر ایردوان

ترک صدر ایردوان کا کہنا ہے کہ ترکی افغانستان کی  صورتحال اور غیرقانونی مہاجرین کے  حوالے سے مستحکم سفارتکاری  کر رہا ہے۔

صدر نے   اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر   ایک پوسٹ شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ  افغانستان  کی تازہ صورتحال اور ترکی میں غیر قانونی مہاجرین کے  مسئلے پر بین الاقوامی رہنماوں سے رابطے کیے جا رہے ہیں ۔

صدر کا کہنا تھا کہ ہم خطے میں امن و استحکام، ترکی میں مہاجرین کے بحران اور ملکی سلامتی  کے لیے ہر ممکن کوشش  کریں گے۔

صدر نے  ایک تفصیلی پوسٹ بھی شئیر کی جس میں بتایا گیا کہ صدر اب تک یونان کے وزیر اعظم، روسی وزیراعظم ، جرمن چانسلر، عراق کے وزیر اعظم، برطانیہ کے وزیر اعظم ، یوکرین کے صدر اور  یورپی کونسل کے صدر  سے رابطے کر چکے ہیں۔

Read Previous

کابل کا دورہ نہيں کیا،بھارتي ميڈيا نے غير ذمہ دارانہ گفتگو کی، پاکستانی وزیر خارجہ

Read Next

امریکہ افغان بحران کا ذمہ دار ہے، بغیر منصوبہ بندی کے انخلا سے حالات خراب ہوئے، گلبدین حکمتیار

Leave a Reply