turky-urdu-logo

پاکستان کا ترکی سے جدید جنگی ڈرون طیارے خریدنے کا فیصلہ، چیف آف جنرل اسٹاف جنرل ندیم رضا کا دورہ ترکی

پاکستان کی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل ندیم رضا ایک اعلیٰ سطح کے فوجی وفد کے ساتھ ترکی پہنچ گئے۔

جنرل ندیم رضا نے ترکی میں جنگی ڈرون طیارے تیار کرنے والی کمپنی "بیکر” کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران پاکستان کی فوج کے اعلیٰ سطح کے وفد نے جنگی ڈرون طیاروں کی تیاری اور دیگر مراحل کا جائزہ لیا۔

واضح رہے کہ ترکی کی جنگی ڈرون طیارے تیار کرنے والی کمپنی بیکرتر ٹی بی 2، بیرکتر اکنجی اور دیگر اقسام کے ڈرون تیار کرتی ہے۔

اسی کمپنی کے تیار کردہ جنگی ڈرون طیاروں نے کاراباخ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ بیرکتر کے تیار کئے ہوئے جدید جنگی ڈرون طیارے آذربائیجان نے کاراباخ کی جنگ میں استعمال کئے اور آرمینیا کو بدترین شکست سے دوچار کیا۔

پاکستانی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل ندیم رضا کا حالیہ دو ماہ میں یہ تیسرا دورہ ترکی ہے۔ پاکستان نے ترکی سے جدید ڈرون طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Read Previous

ترکی میں کورونا وائرس کے حالات مزید بگڑ گئے

Read Next

ترکی وائرس سے لڑنے کے لیے کرفیو جاری رکھے گا،صدر ایردوان

Leave a Reply