turky-urdu-logo

امریکہ کو دہشت گرد گروہ PKK کی حمایت سے دستبردار ہونا چاہیے: حاقان فیدان

ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان کا کہنا ہے کہ امریکہ کو چاہیے کہ وہ دہشت گرد گروہ PKK کی حمایت سے دستبردار رہے۔ یہ انقرہ کے لیے ایک اہم قومی سلامتی کا مسئلہ ہے، انہوں نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ دہشت گرد گروہ کی حمایت پر نظرثانی کرے۔

ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے الجزیرہ عربیہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ انقرہ امریکہ سے توقع رکھتا ہے کہ وہ "پی کے کے دہشت گرد گروہ کی حمایت سے گریز کرے”، جو ترکیہ کے لیے خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا، "یہ ہمارے لیے ایک اہم قومی سلامتی کا مسئلہ ہے۔ اور یہ ہمارے اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں ایک زہریلا معاملہ ہے۔ اس کا خاتمہ ہونا چاہیے۔”

ترکیہ شام کی نئی انتظامیہ کو مشورہ دیتا ہے کہ لوگوں کو آئینی شہریت دینے تک مساوی حقوق دینا معاشرتی امن میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔

Read Previous

یوکرینی صدر کا ٹرمپ سے تلخ کلامی پر معافی مانگنے سے انکار

Read Next

ٹرمپ کا افغانستان میں چھوڑا گیا اسلحہ اور بگرام ائیر بیس کا کنٹرول واپس لینے کا اعلان

Leave a Reply