turky-urdu-logo

امریکہ کا یوکرین کے تنازع میں ترکی کی سفارتی کوششوں کا خیر مقدم

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ روس یوکرین تنازعے کا سفارتی حل تلاش کرنے میں ترکی کے کردار کو امریکہ خیر مقدم کرتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ہم اس کا خاص طور پر اس لیے خیر مقدم کرتے ہیں کیونکہ ہمارے ترک اتحادیوں  نے امریکہ کے ساتھ مکمل ہم آہنگی اور مشاورت کے ساتھ ایسا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کو جنوبی ترکی میں انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر جمعرات کو انقرہ، ماسکو اور کیف کے درمیان سہ فریقی اجلاس کے بعد ترک صدر رجب طیب ایردوان سے بات چیت کرنے کا موقع بھی ملا۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ملاقات سے قبل ترک وزیر خارجہ میلوت چاوش اولو سے ٹیلیفونک رابطہ بھی کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ لہذا کوئی بھی سفارتی کوشش جس طرح ہم نے روسی فیڈریشن کے ساتھ اپنی سفارت کاری کی تھی، یعنی اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ مکمل مشاورت اور ہم آہنگی کے ساتھ، یہ وہ چیز ہے جس کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں۔

Read Previous

ترک صدر ایردوان اور امریکی صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، یوکرین صورتحال پر تبادلہ خیال

Read Next

ترک بائیوٹیک فرم نے لوگوں کو فٹ بنانے کے لیے نئی ٹیکنالوجی تیار کرلی

Leave a Reply