turky-urdu-logo

امریکی ریاست ٹیکساس میں سردی سے جاں بحق افراد کی تعداد 111 ہو گئی

امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں سخت سردی اور موسم سرما کے طوفان کے باعث 111 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ٹیکساس کے محکمہ صحت کے مطابق بیشتر افراد سخت سردی کے باعث کانپنے سے مر گئے کیونکہ ان کے پاس سردی سے بچاؤ کے مناسب انتظامات نہیں تھے۔

ریاست ٹیکساس کے حکام کا کہنا ہے کہ فروری میں پڑنے والی سخت ترین سردی سے جاں بحق افراد سے متعلق ابھی مزید اعداد و شمار اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔ امکان ہے کہ مرنے والوں کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق سردی کی شدت میں غیر معمولی اضافے کے باعث 40 لاکھ شہری بجلی اور پینے کے صاف پانی سے محروم رہے جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔

غیر یقینی طور پر شدید سردی کے باعث ٹیکساس کی ہمسایہ ریاستوں الباما، ارکنساس، کنٹکی، اوکلوہاما اور ٹینیزی میں بھی صورتحال انتہائی خراب ہے۔

Read Previous

آذربائیجان: 2021 میں گیس برآمدات میں اضافہ

Read Next

پاکستان کا زمین سے زمین تک مار کرنیوالے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

Leave a Reply