turky-urdu-logo

امریکی وزیرخارجہ کا وزیراعظم پاکستان اور بھارتی ہم منصب سے رابطہ، کشیدگی کم کرنے پر زور

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے بڑھتے ہوئے امریکہ بھی متحرک ہو گیا۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف اور بھارتی ہم منصب جے شنکر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ کشیدگی میں ملکر کمی لانے پر زور دیا۔

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے پہلگام واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی۔

مارکو روبیو نے بھارتی وزیر خارجہ پر کشیدگی میں کمی کیلئے کردار ادا کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکام پہلگام حملے کی تحقیقات میں تعاون کیلئے تیار ہیں۔ بھارت بھی اس حوالے سے پاکستان کے ساتھ تعاون کرے۔

امریکی وزیر خارجہ نے پہلگام واقعے پر اظہار افسوس کیا اور دہشتگردی کے خلاف دونوں ممالک کے ساتھ تعاون کے لئے امریکی عزم کا اظہار کیا۔

Read Previous

اسرائیل: جنگلات میں لگی آگ بےقابو، ملک میں نیشنل ایمرجنسی نافذ، عالمی امداد طلب

Read Next

ترکیہ کا عالمی عدالت میں اسرائیل پر “بھوک کو بطور ہتھیار” استعمال کرنے کا الزام

Leave a Reply