turky-urdu-logo

پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکی سینیٹ میں معاشی بل پیش

NATO Secretary General Jens Stoltenberg entering the House of Representatives Chamber Floor

امریکی سینیٹرز نے پاکستان اور افغانستان کیلئے معاشی بل سینیٹ میں متعارف کرادیا۔

ڈیموکریٹ سینیٹرکرس وین ہولین، ماریہ کینٹ ویل اور ری پبلکن ٹوڈینگ نے بل متعارف کرایا۔

ڈیموکریٹک  رہنما طاہر جاوید کا کہنا ہےکہ بل منظوری کے بعد قانون کاحصہ بن گیا تو پاکستان کو بہت فائدہ ہوگا، قانون سازی کےذریعے ٹیکسٹائل کاسامان بغیرڈیوٹی امریکا بھجوایا جاسکےگا اور پاکستان کی امریکا کے لیےایکسپورٹ 10 گنابڑھ سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بل کے قانون بننے سے افغانستان اور پاکستان میں معاشی فوائد پیدا ہوں گے، بل کے تحت پاک افغان سرحدی علاقوں میں تعمیرنوکے زون کاقیام ہوگا۔

طاہر جاوید کا کہنا تھا کہ معاشی بل سینیٹ امورخارجہ کمیٹی کے سامنے متعارف کرایاگیا ہے، یہ معاشی بل خطے میں استحکام کے فروغ کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، اس ایک عمل سے پاکستان کے بہت سے مسائل حل ہوسکتے ہیں اور پاکستان امریکاکے درمیان تعلقات کو نئی جہت مل سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشی بل کو قانون بنوانے میں 60 ووٹ حاصل کرنے کے لیے کوشش کی جائے گی۔

Read Previous

بھارت :کورونا کیسیز کا عالمی ریکارڈ ،1 دن میں 4 لاکھ سے زائد کیسیز رپورٹ

Read Next

پاکستان:ترک سفیر کی اہلیہ نے مستحق بچوں میں 240 بیگ تقسیم کیے

Leave a Reply