turky-urdu-logo

امریکی صدر جوبائیڈن نے ترک صدر کو ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے دی

امریکی صدر جوبائیڈن نے صدر رجب طیب ایردوان کوماحولیاتی تبدیلی کانفرنس میں شامل ہونے کی دعوت دے دی۔

ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس 22  تا 23 اپریل کو منعقد ہوگی۔

صدر بائیڈ ن نے یہ دعوت نامہ  خط کے ذریعے بھیجا۔

خط میں بائیڈن نے ترکی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی صحت یابی کے لیے دعا کی۔

ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس میں ترک صدر کے ساتھ ساتھ  40 اور ممالک کے صدروں کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے۔

2017 میں  امریکہ کے سابقہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس سے علیحدگی کا اظہار کیا تھا اور نومبر 2019 کو  امریکہ سرکاری طور پر معاہدے سے باہر نکل گیا تھا۔

جنوری 2021 میں  صدر جوبائیڈن  کے برسراقتدار آنے کے بعد امریکہ نے دوبارہ سے ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس میں شعمولیت اختیار کر لی۔

Read Previous

اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کے امام پر دو ماہ کی سفری پابندیاں عائد کر دی

Read Next

ترک گیمز نے امریکہ میں دھوم مچا دی

Leave a Reply