turky-urdu-logo

امریکہ چین کو جنگ میں الجھانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے:بیجنگ

چین کے وزیر خارجہ نے مطابق انڈو پیسفک خطے میں امریکی اقدامات سے خطے میں یوکرین جنگ جیسے بحران کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔

وانگ یی نے ان خیالات کا اظہار ویتنام کے وزیر خارجہ کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن اپنی انڈو پیسف حکمت عملی کو آگے بڑھا کر علاقے میں کشیدگی پیدا کرنے اور دشمنی اور تصادم کو ہوا دینے کی کوشش کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن کے اقدامات خطے کے امن اور ترقی کو شدید نقصان پہنچائیں گےاور آسیان تعاون تنظیم کے تحت علاقائی تعاون کے انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچائیں گے۔

وانگ یی نے کہا کہ ہم خطے میں سرد جنگ کی ذہنیت کو دوبارہ زندہ نہیں ہونے دی سکتےاور نہ ہی یوکرین جیسی کسی جنگ کی اجازت اپنے خطے میں دے سکتے ہیں۔

انہو ں نے کہا کہ یوکرین کے بحران نے بلاک کی سیاست کے نقصانات کو واضح کردیا ہے جس سے ایشیائی ممالک کو یہ احساس ہوا ہےکہ امن و استحکام کو برقرار رکھنا قیمتی ہےجبکہ تصادم کی راہ اپنانا لا متناہی خطرات کا باعث بنے گا۔

انہو ں نے مزید کہا کہ چین خطے میں امن و استحکام اور یقینی بنانے اور یوکرین بحران سے پیدا ہونےوالے اثرات سے نمٹنے کیلئے فعال کردا ر ادا کرے گا۔

Read Previous

پاک-افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کی فائرنگ پر افغان ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کرکے احتجاج کیا گیا

Read Next

ترک شہریت کی بڑھتی مقبولیت، قیمیت میں ڈیڑھ لاکھ ڈالر اضافہ

Leave a Reply