turky-urdu-logo

روسی اور ترک سفارتکاروں کے درمیان غذائی بحران پر بات چیت کو سراہتے ہیں،امریکہ

بائیڈن انتظامیہ نے کہا ہےکہ روسی اور ترک سفارتکاروں کے درمیان غذائی بحران پر بات چیت کوسراہتےہیں۔

ہم  ان سفارتی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں جو ہمارے ترک اتحادی اس جنگ کو ختم کرنے کیلئے کر رہے ہیں۔

یہ تبصرہ ترک صدارتی ترجمان کے اس بیان کے بعد آیا ہے جس میں کہا گیا کہ ترک صدر رجب طیب ایردوان اپنے روسی اور یوکرینی ہم منصبوں سے بات چیت کر رہے ہیں جس کا مقصد یوکرین کی زرعی بر آمدات کو بحال کرنا ہے۔

صدر ایردوان نے دنوں رہنماو ں سے بات چیت کرتے ہوئےکہا ہے  کہ ترکی اس ضمن میں سہولت کار کا رکردار اداکرنے کیلئے تیار ہے۔

جسکا روس اور یوکرین نے مثبت جواب دیا اور کہا کہ وہ انقرہ کے ذریعے اس عمل کو آگے بڑھانے میں کردار اداکریں گے۔

جنگ کی وجہ سے یوکرین کی اہم بندرگاہیں منقطع ہیں اور یوکرین کی بر آمدات جو عالمی معیشت کیلئے بہت اہم ہیں بالخصوص اناج اور کھاد ، متاثر ہوئی ہیں۔

جب روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف 8 جون کو ترکی کا دورہ کریں گے تو یوکرین کی زرعی برآمدات پر بات چیت متوقع کی جارہی ہے۔

Read Previous

یو اے ای اور اسرائیل میں آزاد تجارت کا معاہدہ

Read Next

وزیر اعظم شہباز شریف سے ترک وزیر خارجہ کی ملاقات، مسائل کے حل میں تعاون پر زور

Leave a Reply