turky-urdu-logo

ترکی کا اقوام متحدہ کی ماحولیاتی تبدیلی کی فہرست سے نکالنے کا مطالبہ

ترکی نے امریکہ اور یورپی رہنماؤں سے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی ماحولیاتی تبدیلی کی فہرست سے خارج کیا جائے اور پیرس کلائمیٹ معاہدے 2015 کے تحت ترکی کو مالی مدد فراہم کی جائے۔

ترک وزیر ماحولیات مراد خرم نے اٹلی میں امریکی صدر کے نمائندے جان کیری اور یورپی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی اور ترکی کا موقف پیش کیا۔

ترک وزیر نے امریکی اور یورپی رہنماؤں کو ماحولیات کے لئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

مراد خرم نے کہا کہ ترکی نے کئی ممالک کے مقابلے میں ماحولیاتی تبدیلی سے بچنے کے لئے کئی اہم اقدامات کئے حالانکہ ترکی ماحولیاتی تبدیلی سے سب کم خطرے کے ممالک میں شامل ہے۔

ترک وزیر ماحولیات نے ماحولیاتی تبدیلی کے عالمی معاہدے "پیرس کلائمیٹ 2015” کے تحت مالی امداد فراہم نہ کرنے پر امریکی اور یورپی نمائندوں کو صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے توقع ظاہر کہ کہ اس سال 31 اکتوبر اور 12 نومبر کو جی 20 کی ماحولیاتی سربراہ کانفرنس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے اور توقع ہے کہ عالمی ماحولیات کو کنٹرول کرنے میں یہ کانفرنس مددگار ثابت ہو گی۔

ترکی نے 2016 میں پیرس کائمیٹ کے معاہدے پر دستخط کئے تھے لیکن اس معاہدے میں ابھی تک ترکی شامل نہیں ہوا ہے

ترک وزیر ماحولیات نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالی فنڈ سے ترکی کو اس کے مختص حصے کی مالی مدد ابھی تک نہیں ملی ہے جس کی وجہ سے کئی منصوبوں پر عمل درآمد نہیں ہو سکا ہے۔

واضح رہے پیرس کلائمیٹ معاہدے 2015 سابق امریکی صدر باراک اوبامہ اور چین کے صدر شی جن پنگ نے کیا تھا جس پر دنیا کے 196 ممالک نے دستخط کئے تھے۔

Read Previous

شام نے اسرائیلی میزائل گرادیئے

Read Next

ٹوکیو اولمپکس ایک سال کی تاخیر کے بعد تماشائیوں کے بغیر شروع

Leave a Reply