turky-urdu-logo

استنبول: شدید برفباری کے باعث یونیورسٹیاں 2 روز کے لیے بند کر دی گئیں

استنبول میں تین روز سے جاری برف باری کی وجہ سے  تمام یونیورسٹیاں  دو روز  کے لیے بند کر دی گئی ہیں۔ جن یونیورسٹیوں میں امتحانات ہو رہے ہیں ان کو بھی امتحانات ملتوی کرنے  کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

استنبول کے گورنر علی  یرلیکایا نے  ٹوئٹر پیغام میں تعطیلات کا اعلان کیا  جس کا فیصلہ یونیورسٹی سربراہاں کی مشاورت  سے کیا  گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ” عزیر طلبہ و طالبات ،  شہر میں شدید برف باری کے باعث  استنبول  کی  جامعات میں تعلمی سر گرمیاں  اور امتحانات دو روز ( پیر، منگل)  تک معطل کر  دیے گئے ہیں”

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے مطلعہ کیا ہے کہ   آنے والے دنوں میں سردی کی  شدت میں مزید اضافہ ہو گا  اور برف باری کا سلسلہ بھی تین  روز تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

Read Previous

صدر ایردوان اور ایرانی صدرکے درمیان رابطہ، اہم امور پر تبادلہ خیال

Read Next

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

Leave a Reply