turky-urdu-logo

یو این ایچ سی آر کا بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیشن (یو این ایچ سی آر) نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر وولکرترک نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

بھارتی ریاست منی پور میں تشدد اور بے دخلی کے مسئلے کے حل کیلئے بات چیت پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں اور انسانی حقوق کارکنوں کوہراساں کرنے پر تشویش ہے۔

وولکر ترک نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں 20 سے زائد تنازعات جاری ہیں جن میں کشمیر بھی شامل ہے۔

Read Previous

ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان قدرتی گیس معاہدے کا آغاز

Read Next

اسرائیل نے غزہ سے متعلق عرب منصوبہ مسترد کر دیا

Leave a Reply