ترک خاتون اول کا کہنا ہے کہ امتیازی سلوک اور نسل پرستی سے متعلق یونیسکو کی مسودہ قرارداد میں اسلامو فوبیا کی اصطلاح کو شامل کرنا تمام مسلم کمیونٹیز اور پوری انسانیت کے لیے ایک مثبت قدم ہے۔
امینہ ایردوان نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ یہ تبدیلی، جو ترکیہ کی پہل سے ممکن ہوئی ہے، "امید افزا” ہے اور بلاشبہ ہمارے مذہب کے خلاف کھلے عام کیے جانے والے جرائم کے خلاف جنگ کو تیز کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ انصاف اور رواداری ایک ایسے ماحول میں غالب آئے گی جہاں وہ ممالک جنہیں جمہوریت اور آزادی کے مراکز کے طور پر دیکھا جاتا ہے مگر وہ اس اہم مسلے پر آواز نہی اٹھاتے۔
