turky-urdu-logo

سلامتی کونسل میں یوکرین سے متعلق امریکی قرارداد منظور

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یوکرین سے متعلق امریکی قرارداد منظور کرلی ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یوکرین کی علاقائی سالمیت کی حمایت اور روسی افواج کی فوری واپسی پر مبنی قرارداد امریكہ كی جانب سے پیش کی گئی۔

امریکی قرارداد میں کہا گیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اس تنازع کا فوری خاتمہ اور یوکرین روس کے درمیان دیرپا امن قائم کیا جائے۔ اقوام متحدہ کا مرکزی کردار عالمی امن اور تنازعات کے خاتمے کو ممکن بنانا ہے۔

قرارداد میں روس کو نہ تو جارح کہا گیا بلکہ یوکرین روس تنازع قرار دیا گیا۔ قرارداد میں روسی فیڈریشن اور یوکرین کے درمیان تنازع کے دوران اموات پر اظہار افسوس کیا گیا۔

روس نے یوکرین سے متعلق امریکی قرارداد میں ترمیم کی یورپی کوشش کو ویٹو کیا۔

Read Previous

پاکستان بھر میں ماگس امتحان کا کامیاب انعقاد

Read Next

شام ناقابل تقسیم اور ایک متحد وجود ہے: احمد الشرع

Leave a Reply