turky-urdu-logo

یوکرینی افواج نے روس سے اپنا اہم علاقہ واپس لینے کا دعوی کردیا

یوکرینی افواج نے دعوی کیا ہے کہ اس کی فوج نے روس سے اہم سٹریٹجک علاقہ روس سے واپس لے لیا ہے ۔آزاد کرایا گیا علاقہ روسی حملے کا مرکز تھا۔

یوکرین حکام کا کہنا ہے کہ روسی پیش قدمی کو پیچھے دھکیل کر کھوئے ہوئے سیویروڈونٹسک کے 20 فیصد علاقے پر دوبارہ قبضہ حاصل کرلیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے صوبہ لوہانسک کے گورنر سرگئی گیڈائی نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے روسی فوج کو واپس دھکیلنے کی تصدیق کرتے ہوئے مزید بتایا کہ یہ ایسے وقت میں جب روسی فوج تعینات کی جا رہی تھی، شہر کا قبضہ واپس لینا آسان نہیں تھا۔

سرگئی گیڈائی نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ ہفتے کے روز روسی حملوں میں مزید 4 افراد ہلاک ہوئے، جن میں ایک ماں اور بچہ بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جیسے ہی یوکرین کو دور تک ہدف بنانے والے ہتھیار ملیں گے، ہم روس کو اس کی پوزیشن سے بہت پیچھے دھکیل دیں گے اور تب روس کے پاس فرار کے سوا کوئی راستہ نہیں ہوگا۔

یوکرینی فوج کے مطابق روس نے اپنی فوجی قوت میں مزید اضافہ کرتے ہوئے شہر پر حملے کے لیے توپ خانے کا استعمال کیا ہے، تاہم ان کی قریبی قصبوں کی جانب پیش قدمی ناکام رہی۔

Read Previous

ترک ائیرپورٹس کی بہترین کارکردگی، 2021 میں نیا ریکارڈ قائم

Read Next

ترکیہ میں فوجی بغاوت کی کوشش میں ملوث افراد کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں مسترد

Leave a Reply