یوکرینین کمپنی نے سعودی عرب کے مالی تعاون سے ملٹی مشن ریڈار تیار کرلیا۔ ون ایل 300 منگوسٹ ریڈار در اصل ایک موبائل ریڈار ہے جو جنگی طیاروں کے علاوہ بیلسٹک میزائلز کو ٹریک کرسکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ اہداف کے لیے فائر کنٹرول گائیڈنس بھی فراہم کرتا ہے۔ جسکی مدد سے میزائل متعلقہ ہدف کو انٹرسپٹ کرسکتا ہے۔ یہ ریڈار ملٹی مشن ہونیکی وجہ سے آرٹلری شیلز، مارٹرز اور میزائلز کے علاوہ ڈرونز کو بھی شناخت کرنیکی صلاحیت رکھتا ہے۔ مختلف سورسز کا یہ کہنا کہ اس پراجیکٹ کو سعودی عرب نے سپانسر کیا ہے جو خود اسرائیل ایرو سپیس انڈسٹریز کے تیار کردہ ای ایل ایم 2084 ملٹی مشن ریڈار کے ہم پلہ ریڈار خریدنے میں دلچسبی رکھتا ہے۔
