turky-urdu-logo

ترکی میں ہائی اسپیڈ ٹرین منصوبے کے لئے برطانیہ نے قرض کی منظوری دے دی

برطانوی حکومت نے ترکی کو تیز رفتار ریلوے لائن کے لیے قرض دینے کا اعلان کیا ہے۔برطانیہ ترکی کو تیز رفتار ریلوے لائن کیلئے 2.3بلین ڈالر قرض دے گا۔
ترک دارالحکومت انقرہ کو ساحلی شہر ازمیر سے ملانے والی 503کلو میٹر (312)میل لمبی تیز رفتار الیکٹرک ریلوے کی تعمیر کیلئے کو برطانیہ کا ایکسپورٹ فنانس ڈیپارٹمنٹ 2.3بلین ڈالر قرض دے گا ۔
یو کے ایکسپورٹ فنانس کے مطابق یہ قرض کاربن کے اخراج کو کم کرنے میں کام آئے گا ۔یہ قرض ترکی اور برطانیہ کے درمیان اقتصادی تعاون کو مضبوط کرنے کی تازہ ترین مثال ہے۔ ترکی برطانیہ کی دوسری سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے، اور دونوں ممالک نے گزشتہ دسمبر میں آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

Read Previous

کینیڈا: شرابی کا نمازیوں پر حملہ متعد افراد زخمی، ملزم گرفتار

Read Next

دیرپا امن کے لیے روس اور یوکرین میں مذاکرات ضروری ہیں، ترکی

Leave a Reply