turky-urdu-logo

یو اے ای کا 2 ارب ڈالرز رول اوور کرنے کا فیصلہ، بجلی کی قیمت کم کرنے کے آپشنز موجود ہیں: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف

وزیراعظم پاکستان میاں محمد  شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ ،متحدہ عرب امارات نے رواں ماہ 2 ارب ڈالرز  رول اوور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ، رحیم یار خان میں یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے ساتھ ملاقات مفید رہی، جس میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم نے توانائی کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ، جب تک بجلی کی قیمت کم نہیں ہوگی، ترقی ممکن نہیں ہے۔ بجلی کی قیمت کم کرنے کے لیے 2 سے 3 آپشنز زیر غور ہیں، جنہیں رواں ہفتے ایک اور میٹنگ کے بعد حتمی شکل دی جائے گی، جبکہ آئی ایم ایف سے رجوع بھی ضروری ہوگا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ، پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں سمیڈا کو ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے، اس کا بورڈ مکمل کر دیا گیا ہے اور 15 جنوری کو سمیڈا سے متعلق ایک اور اجلاس ہوگا۔

ٹیکسٹائل سیکٹر کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ، ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ ہوا ہے اور یہ روایتی برآمدات کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔ برآمدات کے فروغ کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔

وزیراعظم نے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع کرم میں امن معاہدے کے بعد قافلے پر حملے کو مذموم حرکت قرار دیا اور کہا کہ ،یہ امن سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔

Read Previous

تبت میں 7.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ، 53 ہلاکتیں، امدادی کارروائیاں جاری

Read Next

سویلینز کا ملٹری ٹرائل کیس: کیا ایگزیکٹیو خود جج بن کر فیصلے کر سکتا ہے؟ سپریم کورٹ آف پاکستان

Leave a Reply