turky-urdu-logo

بھارت اور پاکستان کی سرحدی کشیدگی ختم کرانے میں یو اے ای نے اہم کردار ادا کیا

TOPSHOT – Indian Border Security Force personnel wearing brown uniforms and Pakistani Rangers wearing black uniforms perform while they take part in the Beating Retreat ceremony at the India-Pakistan Wagah-Attari border post, about 35 kms from Amritsar on January 22, 2019. – India will celebrate its 70th Republic Day on January 26. (Photo by NARINDER NANU / AFP) (Photo credit should read NARINDER NANU/AFP/Getty Images)

پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحدی جھڑپے ختم کرانے میں متحدہ عرب امارات نے اہم کردار ادا کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق پاکستان اور بھارت نے 2003 کے جنگ بندی معاہدے پر دوبارہ عمل درآمد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جنگ بندی کے اس معاہدے پر دونوں ملکوں کو دوبارہ راضی کرنے میں متحدہ عرب امارات کی بااثر شخصیات نے کلیدی کردار ادا کیا۔

عرب میڈیا سے بات کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے حکام نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے پر ازسر نو عمل درآمد کے بعد دونوں ملک اپنے اپنے سفیروں کو واپس بھیجیں گے۔ بھارت اپنا نیا سفیر اسلام آباد جبکہ پاکستان اپنا سفیر نئی دہلی میں دوبارہ بھیجے گا۔

دونوں ملک بتدریج تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے اقدامات کریں گے جن میں سرفہرست تجارت کا دوبارہ آغاز ہو گا۔ اس کے بعد پاکستان اور بھارت کشمیر کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے کے لئے بات چیت شروع کریں گے۔

دونوں ملکوں کے درمیان دو سال پہلے تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے جب بھارت کے زیر تسلط کشمیر میں ایک فوجی قافلے پر خودکش حملہ ہوا تھا جس میں 40 بھارتی فوجی مارے گئے تھے۔

پاکستان نے اگست 2019 میں بھارت سے اپنا سفیر واپس بلا لیا تھا کیونکہ مودی حکومت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرتے ہوئے یہاں آرٹیکل 370 نافذ کر دیا تھا۔

گذشتہ ہفتے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی بھارت پر زور دیا کہ ماضی کو دفن کریں اور آگے کی طرف سفر شروع کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج تمام مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے لئے تیار ہے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی خیر سگالی کے طور پر پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی جلد صحت یابی کے لئے ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کیا۔ واضح رہے کہ عمران خان کا کورونا ٹیسٹ گذشتہ ہفتے مثبت آیا تھا اور اس وقت وہ اپنے گھر پر قرنطینہ میں ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی طرف سے دونوں ملکوں کو جنگ بندی پر راضی کرنے کے حوالے سے نہ تو بھارتی اور نہ پاکستانی وزارت خارجہ نے کوئی ردعمل دیا۔ حتیٰ کہ یو اے ای کی وزارت خارجہ بھی اس پر خاموش ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لئے ماضی میں بھی کئی بار اہم کردار ادا کر چکا ہے۔

Read Previous

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں پاکستانی سفارتخانے میں جشن نوروز

Read Next

انقرہ میں پاکستانی سفارتحانے میں 23 مارچ کی مناسبت سے تقریب

Leave a Reply