turky-urdu-logo

ٹوئٹر نے ایک بار پھر صارفین کی تصدیق کا سلسلہ شروع کر دیا

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرنےاپنےصارفین کی تصدیق کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا
ٹوئٹر ایپلی کیشن پر تصدیقی عمل کا دائرہ آئندہ چند ہفتوں میں صارفین تک رفتہ رفتہ پھیلایا جائے گا، تصدیق کے لیے صارف کو اکاؤنٹ سیٹنگ کے ٹیب میں ہی سروس مہیا کی جائے گی۔
ٹوئٹر حکام کا کہنا ہے کہ چیک مارک کے ساتھ تصدیق شدہ اکاؤنٹ ، اکاؤنٹ کے درست ہونےکو ظاہرکرے گا جب کہ درست تصدیق کے لیے اکاؤنٹ ہولڈر کی پروفائل پکچر اورصحیح ای میل ایڈریس یا فون نمبر درکار ہوگا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ضروری معلومات کے ساتھ اکاؤنٹ کی تصدیق کے لیے یہ شرط بھی رکھی گئی ہے کہ صارف اکاؤنٹ پر6 ماہ کےدوران فعال رہا ہو۔
خیال رہے کہ اس سےقبل نومبر2017 میں صارفین کی تصدیق کے سلسلے کو کڑی تنقید کے باعث بند کردیا گیاتھا۔

Read Previous

ترکی کی معارف فاؤنڈیشن اور آذربائیجان کی وزارت تعلیم میں تعاون کا معاہدہ طے پا گیا

Read Next

ترکی دنیا کو فلسطین کا نقشہ یاد دلاتا رہے گا کیسے اسرائیل نے زمینوں پر قبضہ کیا، صدر ایردوان

Leave a Reply