turky-urdu-logo

ترکیہ صدارتی انتخابات، امریکی سوشل میڈیا کمپنی ٹویٹر نے ترکیہ میں خاص پوسٹوں پر پابندی عائد کردی

امریکی سوشل میڈیا کمپنی ٹویٹر نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ”ٹویٹر نے ترکیہ میں کچھ مواد تک رسائی پر پابندی عائد کردی ہے، تاہم مواد کو باقی دنیا میں دیکھا جاسکتا ہے”. ٹویٹر کی جانب سے "خاص مواد” کی نشاندھی نہیں گئی۔

ترکیہ میں آج صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ ترک شہری اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے نئے صدر کا انتخاب کریں گے۔ موجودہ صدر طیب ایردوان اور اپوزیشن امیدوار کمال کلیچدار اولو کے درمیان مقابلہ کانٹے دار ہے۔

انتخابات کے پیش نظر ترکیہ میں خاص مواد پر پابندی کے بعد سوشل میڈیا صارفین ٹویٹر کی آزادی اظہار رائے پالیسی پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔

ٹویٹر کی جانب سے مواد پر پابندی عائد ہونے کے بعد بند ہونے والے ٹویٹر اکاؤنٹس کو نوٹیفائی کردیا گیا۔

Read Previous

ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے لئے ووٹنگ کا آغاز ہو گیا

Read Next

صدر ایردوان نے اپنی انتخابی مہم کا اختتام آیا صوفیہ سے کیا

Leave a Reply