ترک وزیر دفاع خلوصی آقار نے کہا ہے کہ ترک اور کرد آپس میں بھائی بھائی ہیں، ہمارے بیچ فتنہ فساد پیدا کرنے کی کوشش کرنے والے ماضی میں بھی ناکام رہے تھے، آج اور کل بھی انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
وزیر دفاع نے باتمات ایوان تجارت و صنعت کے نئے دفتر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے اور خطاب کیا۔
اظہار خیال کرتے ہوئے دہشت گرد تنظیم پی کے کے اور وائے پی جی کے درمیان کوئی فرق موجود نہ ہونے پر زور دینے والے آقار نے بتایا کہ ’’PKK ۔وائے پی جی کبھی بھی ہمارے کردی بھائیوں کی نمائندگی نہیں کر سکتیں۔ جیسا کہ داعش مسلمانوں کی نمائندگی نہیں کرتی اسی طرح یہ تنظیم بھی کرد بھائیوں کے حقوق کادفاع کرنے کا ڈھونگ نہیں رچا سکتی ۔ ہم آپس میں بھائی بھائی ہیں، سینکڑوں برسوں سے ہم ایک ہی دستر خوان پر براجمان ہورہے ہیں۔ ملک کے دفاع کے لیے بھی کردوں اور ترکوں نے مل کر جنگ کی ہے۔ لہذا یہ سب جان لیں کہ ہمارے درمیان نفاق اور عدوات پیدا کرنے کی تمام تر کوششیں ماضی کی طرح آج اور کل بھی بے سود ثابت ہوں گی۔
