
ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف نے ترک ریاست کی تنظیم کے رہنماؤں کے غیر معمولی سربراہی اجلاس سے قبل ترک نائب صدر فواد اوکتے کو "آڈر آف فرینڈشپ” پیش کیا۔
سربراہی اجلاس سے قبل ترک صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کے دوران، مرزییوئیف نے ترک اور ازبکستان کے درمیان تعلقات کی ترقی میں تعاون کے لیے نائب صدر کو آرڈر پیش کیا۔
اپنی طرف سے، اوکتے نے ازبک صدر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسا آرڈر ملنا اعزاز کی بات ہے۔